پیرس: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
فرانس کے دورہ پر پیرس میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے 27 مئی کی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا، انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو حکومت کے معاشی ترقی اور استحکام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
Prime Minister @CMShehbaz met Managing Director of the International Monetary Fund Ms. Kristalina Georgieva on the side-lines of the Summit for a New Global Financial Pact being held at #Paris in France@KGeorgieva https://t.co/9bwstc731i pic.twitter.com/w9vkoauGW5
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 22, 2023
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے، امید ہے آئی ایم ایف کے مختص فنڈز جلد از جلد جاری کئے جائیں گے، آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان میں معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزراء شیری رحمان، ایاز صادق، عائشہ غوث پاشا، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔