اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں موجود رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کا انتقال ہو گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نکولائی گویا ایک تجربہ کار پیشہ ور سفیر تھے، پاکستان رومانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔