اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے پر بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنڑول لائن کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 1 زخمی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کی بے ہودہ کارروائیاں 2003 کے سیز فائر معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بھارت جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔