مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر انوار الحق نے اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کابینہ میں شامل اراکین کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے، 13 ویں آئینی ترمیم میں وزرا کی تعداد کو 16 تک محدود کیا گیا تھا جبکہ 15 ویں آئینی ترمیم کے بعد اس تعداد کو بڑھایا جا سکے گا۔
وزیر اعظم انوار الحق کی کابینہ میں 25 سے زائد اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 4 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے اراکین کو شامل کیا جائے گا۔
انوار الحق نے بطور وزیر اعظم کابینہ میں مزید 2 اراکین کو شامل کیا جن میں ایک کا تعلق پیپلز پارٹی جبکہ دوسرے کا مسلم لیگ ن سے تھا۔