ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستیں: وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ کے نمائندے مقرر

Published On 25 June,2023 05:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کرنے کیخلاف کیس میں وزیر اعظم نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی خدمات حاصل کر لیں۔

سپریم کورٹ میں سویلین کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کیخلاف درخواستوں پر 7 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، چاروں صوبوں، اٹارنی جنرل اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

کیس کی کل ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فروغ نسیم لارجر بنچ کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نمائندگی عرفان قادر کریں گے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طرف سے شاہ خاور پیش ہوں گے۔