لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا ضروری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو جو سہولت کاری مل رہی تھی ہم اس کا پہلے دن سے ذکر کر رہے ہیں، جب سزائیں ملنے لگیں تو ہماری بات سچ ثابت ہو گئی، 9 اور 10 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا انتہائی ضروری ہے، سانحہ 9 مئی فوج، ریاست اور ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔
جاوید لطیف نے کہا نواز شریف کے آنے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی، نواز شریف کا تجربہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال سکتا ہے، وہ جلد پاکستان آ کر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔