وزیر اعظم شہباز شریف کی لاکھوں عازمین حج کو مبارکباد

Published On 27 June,2023 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرا عظم شہباز شریف نے ‏مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ تمام عازمین حج، پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم نے کہا کہ حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں، پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ باالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کرے، آمین۔