اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران پنجاب حکومت کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات، متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب
وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہدایت کر دی۔