صوبائی الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کے نمائندے بنے ہوئے ہیں: مصطفیٰ کمال

Published On 28 June,2023 08:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ آنے والے انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مسلسل پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے، مردم شماری میں پروف کیا جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے، 56 لاکھ لوگوں کا مردم شماری میں اضافہ ہوا ہے، کل سے مردم شماری کا آڈٹ شروع ہو گیا ہے، ہمیں آڈٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، سندھ کے حکمران حلقہ بندیوں میں ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مارچ میں 53 یوسیز کا اضافہ کیا، ایم کیو ایم کے بائیکاٹ پر ان یوسیز کا اضافہ کیا گیا ہے، 53 یونین کونسل پر ایک پورا شہر بنتا ہے، اخباروں میں اشتہار آیا جن لوگوں نے ووٹوں کی درستگی کروانی ہے وہ 13 جولائی تک کروا سکتے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر اس وقت صوبائی حکومت کے نمائندے بنے ہوئے ہیں۔