اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں منعقد ہونے والے این اے سمٹ میں شرکت کے لیے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو نامزد کر دیا۔
وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اجلاس میں شرکت کے لیے آج رات باکو روانہ ہوگے، رانا تنویر اجلاس میں پاکستان کے موقف کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس باکو میں 5 اور 6 جولائی کو منعقد ہو گا، اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہو گا۔