اسلام آباد: (دنیانیوز) عالمی محاز پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، عالمی ثالثی عدالت ہیگ نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔
بھارت کی پاکستان دریاؤں پر آبی جارحیت ثابت کشن گنگا اور رتلے متنازعہ منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات قبول کر لئے گئے، عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی مفروضہ مسترد کر دیا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے، 1961 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا گیا ۔
بین الاقوامی ثالثی عدالت پاکستان کے دعوے کی میرٹ پر سماعت شروع کرے گی۔
پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل عالمی ثالثی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل ذوہیر وحید اور مس لینا نشتر بھی لیگل ٹیم کا حصہ تھیں جبکہ بیرسٹر احمد عرفان اسلم بھی پاکستان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم سے شکایت کی تھی جبکہ بھارت نے بین الاقوامی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کیے تھے۔
عالمی ثالثی عدالت نے 2013 میں بھارت کو کشن گنگا پراجیکٹ ڈیزائن میں مشروط تبدیلی کی اجازت دی تھی۔