اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کہتے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، آج لوڈشیڈنگ ہے تو اپنے گریبان میں جھانکو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف تو ملک کو ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر دے کر گیا تھا، چند لوگوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 2 جھنڈے رکھ کر کہتے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خود سیاسی مخالفین کو جھوٹے کیسز میں سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔