شہید میجر عبداللہ، صاحب خان، محمد ابراہیم اور جہانگیر خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Published On 06 July,2023 05:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر میاں عبداللہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، چاروں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر: سکیورٹی فورسزکا آپریشن ، پاک فوج کے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ میں خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبد اللہ شاہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔