تھانہ بڈھ بیر سیال خان خوڑ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

Published On 06 July,2023 11:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) تھانہ بڈھ بیر سیال خان خوڑ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا۔

بم پھٹنے کے نتیجے میں چوکی کی چاردیواری کو معمولی نقصان پہنچا، رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن موخر کر دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود سیال خان خوڑ چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد پھینکا، الرٹ اور بیدار ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملہ کو ناکام بناتے ہوئے بھر پور جوابی کارروائی کی۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کے باعث شدت پسند فرار ہو گئے، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی تیاری کی گئی ہے۔