شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق

Published On 06 July,2023 09:43 pm

شانگلہ : (دنیا نیوز) کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی شروع کردی۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے تلے سے 8 بچوں کی لاشیں نکالیں گئیں جبکہ مقامی افراد کے مطابق اب مزید کوئی بچہ لاپتا نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کے مطابق ریسکیو آپریشن میں تین ایمبولینسز، 28 اہلکار اور ایکسویٹر نے حصہ لیا،  پاک فوج کے جوانوں نے بھی سول انتظامیہ کو ریسکیو مشن میں ہر ممکنہ مدد فراہم کی۔