جھنگ : ( دنیا نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے ۔
جھنگ میں تحفظ قرآن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو بے روزگاروں کو نوکری ملنے تک روزگار الاؤنس دیں گے اور اگر موقع ملا تو جماعت اسلامی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کردے گی ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خدمت کا موقع ملا تو ہم اس ملک کو اسلامی پاکستان بنائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک مشورہ کر کے سویڈن کا بائیکاٹ کریں اور سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں ، سویڈن نے تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھی ہے۔