کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے صدر مملکت کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاق کے تعاون، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کی ترقی یقینی ہے، عوامی فلاح و بہبود ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے، صدر مملکت نے کہا گورنر سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے لائق تحسین ہیں۔