لاہور : (دنیانیوز)لاہور کے علاقے نشتر کالونی آشیانہ روڈ نزد کمبائنڈ فیکٹری میں ٹی آر گاڈر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے 6 افراد دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے نعش اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔