کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

Published On 12 July,2023 12:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 مرد اور ایک بچی شامل ہے جب کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی پالس مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا ہے۔