چترال: (دنیا نیوز) پاک فوج اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی مشترکہ کوشش سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا۔
مستوج پل کو سپورٹ فراہم کرنے والی ایبٹمنٹ پر کام بھی مکمل کر لیا گیا، مستوج پل اب 4x4 گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے، گزشتہ روز تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے پل کے ایبٹمنٹ بہہ گئے تھے۔
پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی دن رات کوششوں سے عوام کیلئے راستوں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، پاک فوج مزید گزرگاہوں کو جلد بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہے اور جلد تمام راستوں کو کھول دیا جائے گا۔