گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کوشش سے مغوی ایف سی اہلکار بازیاب

Published On 27 July,2023 11:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کوشش سے مغوی ایف سی اہلکار بازیاب کرا لیا گیا۔

ایف سی اہلکار خالد خان کو ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل کندھ کوٹ سے اغوا کیا تھا، 2 روز قبل ٹانک کے میئر صدام خان بیٹنی نے گورنر سندھ سے ملاقات کر کے خالد کی رہائی میں مدد کی درخواست کی تھی۔

جس کے بعد گورنر سندھ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خالد کو جلد از جلد بازیاب کروانے کی ہدایت کی تھی، میئر ٹانک صدام خان بیٹنی نے خالد کی بحفاظت بازیابی میں مدد پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا ہے۔