جامشورو: موٹروے ایم نائن پرمسافر کوچ کوحادثہ ، ایک مسافر جاں بحق ،7زخمی

Published On 28 July,2023 12:05 pm

جامشورو: (دنیانیوز) نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پرمسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شہدادکوٹ کے رہائشی احمد علی کے نام سے کی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔