پاکپتن: موٹرسائیکل اور ٹرالی کی ٹکر، 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

Published On 29 July,2023 10:54 am

پاکپتن : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر پاکپتن میں موٹرسائیکل اور ٹرالی میں ٹکر کے باعث 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ کمہاری والا روڈ پر پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں 4 سال کا ریحان اور 5 سال کی عنبرین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے میاں بیوی اور ایک دوسرے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔