صوبائی حکومت کی مدت 13 اگست کو ختم ہو جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 29 July,2023 02:47 pm

کراچی : (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ 13 اگست کو صوبائی حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کریں گے۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ حیدرآباد میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ جلوس کا معائنہ کرنے آیا ہوں، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کے باوجود انتظامات مکمل ہیں ، آئی جی سندھ میرے ساتھ ہیں اور پورے سندھ پر نظر ہے ، وفاقی وزیر خرم دستگیر کو حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کی شکایت دی ہیں۔

بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حیدر آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس کراچی پہنچ گئے وزیراعلیٰ  نے 10 محرم کے جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کوسی پی اوکےکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آئی جی نے بریفنگ دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کی موومنٹ سکرین پر دیکھی ، انہوں نےجلوس پرنصب مختلف کیمروں کی مانیٹرنگ کےکام کا جائزہ بھی لیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نےمختلف عمارتوں پرتعینات اہلکاروں کی پوزیشن بھی دیکھی ، نشتر پارک، پریڈی سٹریٹ،ایم اے جناح روڈودیگر علاقوں پرجلوس دیکھا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تلاش ایپ کا بھی معائنہ کیا ، تلاش ایپ کےذریعےانگوٹھےکےنشان سےکسی بھی شخص،کرمنل یاڈیڈباڈی کی شناخت ہوسکتی ہے،  تلاش ایپ کےذریعےاگرکسی گاڑی کا نمبردرج کیاجائیگا تواس کامکمل ریکارڈ حاصل ہوسکےگا ۔