حیدر آباد: مکان کی چھت پر پراسرار دھماکا، 2 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے

Published On 29 July,2023 11:29 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد شہر کے نواحی علاقے ٹنڈو جام میں مکان کی چھت پر پُراسرار دھماکے میں دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سنگھار ٹاؤن کے علاقے میں مکان کی چھت پر رکھی بیٹری میں دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں خلیل بھان اور علی شیر بھان جھلس گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کے مقام کا معائنہ کیا، کوئی ڈیوائس یا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بیٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بچے جھلس گئے۔