لیاری میں چوکی پر فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

Published On 07 August,2023 10:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لیاری کی بہارکالونی میں الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہو گیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار نے رینجرز اہلکار پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے لائنس نائیک دلشاد شہید ہو گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ رینجرز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔