اسلام آباد: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ اسمبلی کو 3 دن پہلے توڑنا اچھی روایت نہیں ہو گی، لگ رہا ہے کہ انتخابات شاید اپنے وقت پر منعقد نہ ہوں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ کچھ قوتوں نے پارلیمنٹ سے اسپیس چھینی ہے، خود جمہوری لوگوں کو پارلیمنٹ کو احترام دینا ہو گا۔
محسن داوڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر نئی بین الاقوامی جنگ شروع ہو گئی ہے، اپنے نوجوانوں کو مواقع دیں، جس سابق وزیراعظم کو گھڑی چوری میں گرفتار کیا گیا ان کو لانچ ہی پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سویلین ہی ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنے ہیں، اسمبلی کو 3 دن پہلے توڑنا اچھی روایت نہیں ہو گی، لگ رہا ہے انتخابات شاید اپنے وقت پر منعقد نہ ہوں۔