ہنگو: کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، سابق رکن اسمبلی کے شوہر چل بسے

Published On 11 August,2023 11:30 am

ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر انتقال کر گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق کار کے بےقابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کا واقعہ در سمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے جاں بحق ایڈووکيٹ سعید شاہ بخاری سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر تھے، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔