الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

Published On 15 August,2023 05:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔