لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود علی خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رانا مشہود نے پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دی اور کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اس بھاری ذمہ داری سے سرخرو فرمایا، 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار فرمائے۔
— PMLN (@pmln_org) August 15, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، سابق وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔