شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 16 August,2023 12:42 am

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشتگر موقع پر ہی مارے گئے، مرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مزید بتایا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے آپریشن کی بھرپور حمایت کی گئی ہے۔