اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگران وفاقی کابینہ کے وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگران وفاقی کابینہ کے ممبران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا آئینی کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل اور جمہوری اقدار کا فروغ ضروری ہے، ملکی تعمیر و ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔