کراچی: (دنیا نیو) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازموں کا احتجاج جاری رہا، قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دھرنا دیا۔
پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے تنخواہوں اورنجکاری کیخلاف ہیڈ آفس پرعلامتی کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی، ملازموں نے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا، انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، ایکشن کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے کی ہڑتال کی جارہی ہے۔
صدرپیپلزیونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا پی آئی اے کی دو حصوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مطالبات پورے نہ کئے تو احتجاج کا سلسلہ طویل ہو سکتا ہے۔
کراچی سمیت ملتان، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور، پشاور بکنگ آفس میں بھی ملازموں کا احتجاج جاری ہے۔