فیصل آباد: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کیلئے دانش سکول میں قائم حفاظتی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں ضرورت کی اشیاء اور تحائف تقسیم کئے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کمشنر سلوٹ سعید، آر پی او فیصل آباد عابد خان، ڈی آئی جی احسن یونس، سی پی او عثمان اکرم گوندل، ایس ایس پی محمد افضل، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ متاثر ہونے والے مسیحی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ میں بے گھر ہونے والے متاثرہ مسیحی افراد کیلئے ریلیف کیمپ قائم
آئی جی پنجاب نے اپنے دورے کے دوران جڑانوالہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، کرسچین آبادی میں متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کا جائزہ لیا، ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پنجاب پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ: شہر میں زندگی معمول پر آ گئی، متاثرہ مسیحی خاندانوں کی گھروں کو واپسی
ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی بحالی کے کام کا فوری آغاز کر رہی ہے، پنجاب پولیس متاثرہ مسیحی کمیونٹی کے بچوں کو پولیس ویلفیئر سکولز میں مفت تعلیم اور سہولیات فراہم کرے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ کا دورہ، کمشنر فیصل آباد صلوت سعید، آرپی او فیصل آباد عابد خان اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، سی پی او عثمان اکرم سمیت دیگر افسران ہمراہ۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 18, 2023
آئی جی پنجاب نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات اور متاثرہ گرجا گھروں… pic.twitter.com/cGguSWB48X