فیصل آباد: (دنیا نیوز) سانحہ جڑانوالہ کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں بے گھر ہونے والوں کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔
متاثر ہونے والے مسیحی افراد دانش سکول میں بنائے گئے ریلیف کیمپ میں قیام کریں گے، کیمپ میں متاثرین کو رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات دی جائیں گی۔
واضح رہے 16 اگست کو مشتعل ہجوم نے 19 چرچ اور 86 گھروں کو نذر آتش کیا تھا، سب سے زیادہ نقصان عیسیٰ نگری اور محلہ چمڑہ منڈی میں ہوا۔
ٹیلی فون ایکسچینج اور فاروق پارک بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، مہاراں والا، شہروآنہ، کموآنہ اور چک 240 میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔