خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج 2023ء کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے

Published On 22 August,2023 04:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج 2023ء کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کے مطابق لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے۔

پشاور بورڈ میں عدن شاہد نے 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ایبٹ آباد بورڈ میں عمامہ نور 1064 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہیں، بنوں بورڈ میں جاوید خان نے 1056 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کوہاٹ بورڈ میں سید عدن رضا نے 1048 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ڈی آئی خان بورڈ میں سائرہ بی بی 1064 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہیں، مردان بورڈ میں سارہ خان اور ماہین چاند نے 1075 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

ملاکنڈ بورڈ میں محمد فاروق نے 1083 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی، سوات بورڈ میں جواد عالم نے 1073 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔