نوشہرہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 22 August,2023 01:20 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق وارادات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔