پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے محدود استعمال کی اجازات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پر حکومتی امور سے متعلق معلومات شیئر کرنے یا زیر بحث لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والا متعلقہ اہلکار پوسٹ کرنے سے قبل انتظامی سیکرٹری، متعلقہ محکمے کے سربراہ یا کمیشن سے منظوری لے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام خیبرپختونخوا کے سرونٹ رولز 1987 کے رول 34 اے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔