پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صحت کارڈ پر دل کے آپریشن معطل کرنے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تردید کر دی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشن ہو رہے ہیں، غلط پریس ریلیز کے معاملے کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
تمام ہسپتالوں کے میڈیا منیجرز کو پریس ریلیز جاری کرنے سے روک دیا گیا، پریس ریلیز جاری کرنے سے پہلے وزیر صحت سے پیشگی اجازت لازمی لینا ہوگی، غلط پریس ریلیز جاری کرنے والے میڈیا منیجرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔