پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی آبادی سے متعلق 2023 کی مردم شماری کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو مردم شماری کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ مردم شماری کے لئے صوبے کو 28 ہزار سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا۔
اجلاس میں مردم شماری کے نتائج پرکھنے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم نے کہا کہ مردم شماری مستقبل کے لئے منصوبہ بندی میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔