پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہری کسی بھی صورت میں قانون ہاتھ میں نہ لیں، قانون کی خلاف ورزی کرنےاور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی جنگ عدالتوں میں لڑی جانی چاہیے نا کہ سڑکوں پر، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں۔