چارسدہ: گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی

Published On 10 August,2023 10:41 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ تھانہ سرڈھیری کی حدود میاں کلی کے علاقے گل آباد پل کے قریب پیش آیا، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں مقتول کی دوسری بیوی، 6 ماہ کا بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، ممکنہ طور فائرنگ مقتول کی تیسری بیوی کے بھائیوں نے کی ہے، مقتول کا اپنے سالوں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔