خیبر: ملاگوری ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

Published On 17 August,2023 11:44 am

خیبر :(دنیانیوز) جمرود ملاگوری مراد ڈھنڈ ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے ۔

پولیس کے مطابق جمرود ملاگوری مراد ڈھنڈ ڈیم میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، جبکہ ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔

پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔