لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے لندن میں ملاقات کی۔
قائد مسلم لیگ ن کی سیف الملوک کھوکھر سے ملاقات کے دوران صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل سیف کھوکھر اور عمیر کھوکھر بھی موجود تھے، میاں نوازشریف اور کھوکھر برادران کی دو گھنٹے ملاقات ہوئی، ملاقات میں نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نوازشریف کو سیف الملوک کھوکھر نے مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی، قائد مسلم لیگ ن نے سیف الملوک کھوکھر کو شاباش دیتے ہوئے کہا آپ بہترین انداز میں مسلم لیگ ن لاہور کے امور چلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کھوکھر برادران پارٹی کا فخر ہیں جنہوں نے ہرمشکل دورمیں پارٹی کا بہترین انداز میں ساتھ دیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے صدر مسلم لیگ ن لاہور کو مزید ذمہ داریاں بھی دیں۔