اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی سے ستائے لوگوں کی بے چینی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان جے یو آئی (ف) نے مؤقف اختیار کیا عوامی بے چینی دور کرنے کے لئے حکومت فی الفور اقدامات کرے، مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی اور پٹرول کے نرخ عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں، حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شکست خوردہ سیاستدان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا عوام پر اتنا دباؤ ڈالا جائے جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، اشرافیہ کو دی گئی سہولیات فی الفور واپس لی جائیں، عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔