کوئٹہ: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔
یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں رہنما جے یو آئے (ف) مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مملکت خداداد کی آزادی کیلئے علماء کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، انگریز کو برصغیر سے نکالنے کیلئے علماء نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا اور وہ نظریہ کلمہ لا الہ الا اللہ کا ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں، یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے اکابر کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی تعلیمات کی روشنی میں جہدوجہد کرنا ہے۔