اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ درخواست اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔