کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا دوہرا معیار انصاف معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے۔
خورشید شاہ نے کہا اداروں کو سیاسی طرف داری کے تاثر سے بالاتر ہونا چاہئے، دوہرا معیار انصاف معاشرے کیلئے زہر قاتل ہوتا ہے، فاسٹ ٹریک عدل تک چند لوگوں کی رسائی جگ ہنسائی کا باعث ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نظامِ انصاف نے عام اور خاص آدمی کے درمیان لکیر کھینچ رکھی ہے۔