سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں

Published On 04 September,2023 10:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں پابندی کے باجود قیمتی سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کے معاملے پر نگران صوبائی حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا، محکمے نے 28 اگست کو تفصیلات طلب کیں لیکن تمام مختیار کار حقائق اور ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کیخلاف ہے۔

محکمے نے دو روز میں تفصیلات فراہم نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا، دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے 8 مختیار کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن کل معطل کیا تھا۔