کراچی: شاہراہ فیصل کے سروس روڈ پر 6 فٹ کا گڑھا پڑنے سے ٹرالر دھنس گیا

Published On 05 September,2023 04:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب سروس روڈ پر گہرا گڑھا پڑنے سے ٹرالر اس میں دھنس گیا۔

سڑک پر 5 سے 6 فٹ کا گڑھا پڑنے سے سریے سے لدا ٹرالر سروس روڈ میں دھنس گیا، ٹرالر پھسنے کے باعث سروس روڈ بند ہو گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مزدوروں کی مدد سے ٹرالر کو ان لوڈ کیا گیا، حادثے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، رات کے اندھیرے کی وجہ سے ٹرالر کو گڑھے سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔